اعتراض! شہادت امام حسین ع کے وقت شیعہ کہاں تھے ؟
جواب از:-آیت اللہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
سربراہ حوزہ علمیہ المہدی۔ امریکہ
شیعہ شہادت مظلوم کربلا کے وقت یا شہید ہوچکے تھے یا معذور ہوچکے تھے یا جیل میں تھے یا کربلا جاتے ہوئے شہید کر دیے گئے تھے ؟
کربلا کے راستے سیز(مسدود) تھے؟
1:- اموی یزیدی سلطنت نے شیعوں کو امام حسین ع سے دور رکھنے کے لئے ہر ممکن سرکاری وسائل کا استعمال کیا اور ہمارے امام ع کے ساتھ رابطہ میں طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لئے اپنی پوری انتظامی و انتقامی طاقت لگا دی جیسا کہ انہوں نے اصحاب رسولؐ کو بھی نہ چھوڑا ۔
2:- عبید اللہ ابن زیاد ملعون جب یزید پلید کی جانب سے کوفہ کا گورنر مقرر ہوا تو اس نے آتے ہی شیعوں کو جبرا سرکاری فوج میں بھرتی کر کے دور دراز کے علاقوں میں بھیجنا شروع کر دیا (جو بھرتی نہ ہوتا اسے جیل میں ڈال دیا جاتا )
انساب الاشراف ، جلد ٥ ، صفحہ ١٩٨
3:- واقعہ کربلا سے پہلے ، امویوں کے مسلسل ظلم و ستم سے تنگ آ کر پچاس ہزار شیعہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ کوفہ و بصرہ سے خراسان کی طرف ہجرت کر چکے تھے
(باقی شہروں سے بھی نقل مکانی ہوئی )
فتوح البلدان صفحہ ٤٠٠
4:- واقعہ کربلا کے وقت ، بارہ ہزار شیعہ کوفہ کی جیل میں حبس بے جا میں رکھے گئے تھے ، جن میں امیر مختار ثقفیؒ بھی شامل تھے .
اسی طرح ، اموی حکومت نے ، اہل بیت ع کی ناصر ایسی بڑی شخصیات جو اصحاب محمدؐو علیؑ تھیں اور جن کی آواز حق سے اموی حکومت گر سکتی تھی کو قتل کر دیا تھا .
جن میں ، حجر بن عدی ، عمرو بن الحمق ، رشید ہجری، جويريه بن مسهر ، عبدالله بن نجي ، مسلم بن زمير، میثم تمار،ہانی بن عروہ وغیرہ
تاریخ الطبری ، جلد 3 ، صفحہ ٢١٨
5:- شیعان علی ع پر واقعہ کربلا سے پہلے اس قدر سختی کر دی گئی تھی کہ ان کی زندگی کی صرف ایک ہی شرط رکھی گئی تھی کہ وہ اہل بیت ع سے براءت کر دیں ، برآت تو ایک شیعہ نے نہ کی تاہم ابن زیاد نے بے تحاشہ شیعوں کو قتل کروا دیا .
مروج الذھب جلد 3 ، صفحہ ٢٤٦
6:- شیعوں کو شناخت کرتے ہی قتل کر دیا جاتا تھا. ( یہ روش آج تک جاری ہے )
شرح النھج جلد ١١ ، صفحہ ٤٣
7:- واقعہ کربلا سے پہلے ، شیعوں کا کوفہ میں قتل عام کیا گیا ، ان کے سر کاٹے گئے ، ان کے ہاتھ کاٹے گئے ، ان کے پاؤں کاٹ دیے گئے ، ان کی آنکھیں نکال دی گئیں ، اور ہر طرح سے تشدد کیا گیا تاکہ وہ کسی طرح بھی کربلا نہ پہنچ سکیں .
المدائني فی شرح النهج، جلد ١١ ، صفحہ ٤٤
8:- تمام تر ریاستی وسائل کو استعمال کیا گیا اور کربلا جانے والی ہر سڑک پر یزیدی کافر گماشتے کھڑے کر دیے گئے جو کسی بھی شیعہ کو دیکھتے ہی قتل کر دیتے تھے .
انساب الاشراف جلد 3 ، صفحہ ١٥٤
ان تمام سختیوں کے باوجود جو مٹھی بھر شیعہ کربلا پہنچنے میں کامیاب ہوۓ وہ وہیں شہید ہو گئے . چراغ جو شب عاشور میں گل کیا گیا ایک ساتھی امام حسین ع کو چھوڑ کر نہ گیا
الغرض ، تمام مورخین کا اتفاق ہے کہ وقت شہادت امام حسین ع شیعہ قتل ہو رہے تھے ، قید کیے جا رہے تھے ، ان پر تشدد ہو رہا تھا ، بہت سے پہلے ہی دور دراز علاقوں میں ہجرت کر چکے تھے ، اوربنی امیہ کی جابر حکومت نے ہزار ھا شیعوں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا .
کربلا جانے والے تمام راستے بند تھے
اب میرا سوال یہ ہے کہ ،غیر شیعہ کہلوانے والےلوگ کہاں تھے ؟ ان پر تو کوئی سختی نہیں تھی ، وہ کربلا نصرت فرزند رسول ؑکے
لئے کیوں نہیں پہنچے
اب اس سوال کا جواب چاہئیے ؟