فخر رازی اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں: '' روی عن ابی سعید الخدری عن النبی ۖ انہ قال: انی تارک فیکم الثقلین، کتاب اللہ تعالیٰ حبل ممدود من السماء الی الارض و عترتی اھل بیتی(تفسیر فخر رازی ٨:١٧٣)۔
اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں مت پڑو ۔
اسی طرح آلوسی اس آیت مجیدہ کی تفسیر میں یہی حدیث زید بن ثابت سے نقل کرنے کے بعد کہتے ہیں: '' و ورد بمعنی ذلک اخبار کثیرة''
اس معنی میں بہت سی روایات نقل ہوئی ہیں۔
ثعلبی (متوفی ٤٢٧ ھ) مفسر اہل سنت نے اسی آیت مجیدہ کی تفسیر میں امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: نحن حبل اللہ الذی قال اللہ :''واعتصموابحبل اللہ جمیعا ولاتفرقوا''
ہم خدا کی وہ رسی ہیں جس کے بارے میں خداوند متعال نے فرمایا: خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں مت پڑو۔
حاکم حسکانی (متوفی ٤٧٠ھ تقریباً )اہل سنت عالم دین نے بھی رسول گرامیۖ سے نقل کیا ہے کہ آپۖ نے فرمایا:من احبّ أ ن یرکب سفینة النجاة و یتمسکبالعروة الوثقیٰ ویعتصم بحبل اللّٰہ المتین فلیوال علیّاولیأتمّ بالہداة من ولدہ.
(١) تفسیر آلوسی ٤:١٨. و اخرج احمد عن زید بن ثابت قال: قال رسول اللہ ۖ : انی تارک فیکم خلیفتین کتاب اللہ عزو جل ممدود مابین السماء و الارض و عترتی اہل بیتی و انہما لن یفترقاحتی یردا علی الحوض و ورد بمعنی ذٰلک اخبار کثیرہ۔
(٢) تفسیر ثعلبی٣:١٦٣، شواہد التنزیل ١:١٧٧١٦٨؛ ینابیع المودة١:٣٥٦ اور ٢:٣٦٨ اور ٣٤٠؛الصواعق المحرقہ: ١٥١، باب ١١ فصل ١۔
(٣)شواہد التنزیل١: ١٧٧١٦٨۔