امام ابو حنیفہ کے بارے میں امام بخاری کی رائے واضح ہے . امام بخاری نے اپنی مشہور کتاب ” کتاب الضعفاء ” میں نعمان بن ثابت کو شامل کیا جو اس بات کی دلیل ہے کہ انکے نزدیک ابو حنیفہ ضعیف تھے.چناچہ وہ یوں لکھتے ہے :
٣٨٦ – النعمان بن ثابت ابوحنيفة الكوفي مات سنة خمسين ومائة
حدثنا نعيم بن حماد حدثنا يحيي بن سعيد و معاذ بن معاذ : سمعنا سفيان الثوري يقول استتيب أبو حنيفة من الكفر مرتين
ترجمہ : سفیان ثوری نے کہا کہ ابو حنیفہ نے ۳ بار کفر سے توبہ کی
کتاب کے محقق حافظ زبیر علی زائی نے اسکی سند کو صحیح کہا ہے اور اس کے باقی شواھد بھی نقل کئے ہے
حدثنا نعیم بن حماد قال حدثنا الفزاری قال کنت عند سفیان فنعی النعمان فقال الحمد الله کان نیقص الاسلام عروۃ عروۃ ما ولد فی الاسلام اشام منه
ترجمہ: امام ابو اسحاق الفزاری نے کہا میں امام سفیان ثوری کے پاس تھا تو ان کے ہاں ابو حنیفہ کی وفات کی خبر پہنچھی تو انہوں نے کہا الحمداللہ اچھا ہوا مرگیا ابو حنیفہ تو اسلام کی تمام کڑیوں کو ایک ایک کر کے توڑ رہا تھا اسلام میں اس سے زیادہ منحوس کوئی شخص پیدا نہیں ہوا۔
کتاب کے محقق نے اس اثر کو بھی حسن صحیح کہا ہے
نیچھے حافظ زبیر علی زائی نے اپنی آرا نقل کی ہے جس کا مفہوم یوں ہے :
ابو حنیفہ ضعیف فقیہ ہے. جمہور نے اسکو ضعیف کہا ہے جیسے مالک , شافعی , احمد بن حنبل , یحیی بن سعد القطان , عبدالرحمان بن مھدی , بخاری , مسلم , نسائی وغیرھم … اور اسکی توثیق کسی ایک محدثین سے ثابت ہی نہیں ہے جیسے کہ ابن مبارک , شعبہ, یحیی ابن معین , مدائنی. انکی طرف سے تمام توثیق باطل ہے , اسکی تفصیل ھم نے اپنی کتاب ” الاسانيد الصحيحة في الاخبار ابي حنيفة ” میں بیان کی ہے ……
تحفة الاقويا في تحقيق كتاب الضعفاء للبخاری – تحقیق حافظ زبیر علی زائی / باب نون / صفحہ 113 -114 / طبع مکتبہ اسلامیہ پاکستان
ابو حنیفہ کے بارے باقی تمام جرح کے لے مہشور سلفی (اھل الحدیث) فورم محدث فورم پر پڑھ سکھتے ہے
ھمارے ایک مومن بھائی غلام علی کی بھی تحقیق ملاخطہ فرمائیں : Slave of Ahlubait
نوٹ : ہماری اس تحریر کا مقصد یہ ہر گز نہیں کہ حنفی براداران کی دل شکنی کی جائے، بلکہ صرف یہ ہے کہ اگر آپ نے ان کی پیروی کرنی ہی ہے، تو ضرور کریں، تاہم یہ باتیں بھی آپ کے دماغ میں موجود ہوں. ھم نے صرف ہلکی جرح نقل کی ہے ورنا انکے خلاف تو بہت شدید جرح بھی علماء اھل سنت سے ورد ہوئی ہے !!
تحریر :ڈاکٹر آصف حسین اثناعشری