💮سلسلہ محدثین اہل سنت اور ابو حنیفہ - امام بونعیم اصفہانی💮
ابو نعیم اصفہانی (المتوفی ۴۳۰ھ) نے ابو حنیفہ کو اپنی کتاب الضعفاء میں نقل کرکے یوں کہا :
النعمان بن ثابت أبو حنيفة مات ببغداد سنة خمسين ومائة قال بخلق القر واستتيب من كلامه الردئ غير مرة كثير الخطأ والاوهام
نعمان بن ثابت، ابو حنیفہ۔ یہ ۱۵۰ ہجری میں بغداد میں فوت ہوگیا۔ یہ قرآن کے مخلق کا عقیدہ رکھتا تھا اور اس ردی کلام سے اس سے بہت بار توبہ کرائی گئی۔ اسکو کثرت سے خطاء و وھم ہوتا تھا۔
⛔الضعفاء - ابو نعیم اصفہانی // صفحہ ۱۴۰ // رقم ۲۵۵ // طبع دار القلم دمشق شام۔
کتاب کا محقق چونکہ حنفی ہے۔ اس نے الٹا ابو نعیم اصفہانی پر نقد کیا کہ ابو حنیفہ پر جرح کیوں کی اور پھر اس کے لئے مغفرت کی دعا بھی فرمائی۔ 😅
کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ ابو نعیم اصفہانی نے اس جرح سے رجوع کیا تھا۔
🍁کیا ابو نعیم اصفہانی نے ابو حنیفہ کے بارے میں اپنی جروحات سے رجوع کیا تھا🍁
ہم کہتے ہیں کہ حقیقت اسکے برعکس ہے !
مسند ابو حنیفہ میں یقیناً انہوں نے اسکی لے دعائیہ کلمات کہے ہیں لیکن اس کتاب میں کہیں اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملتا کہ اس کتاب کو ابونعیم نے اپنی زندگی کے آخری دور میں لکھا تھا۔