شمر ابن ذی الجوشن لعین کی سنی کتب حدیث میں روایات
شمر کی خباثت سے سارے شیعہ اور سنی واقف ہیں مگر اس کے باوجود سنی علماء نے اس خبیث کو اس قابل سمجھا کہ اس سے حدیثیں نقل کی ہیں۔ جن میں سےچند کتب حدیث کی روایات آپ سب کے سامنے پیش کر رہا ہوں باقی فیصلہ پڑھنے والوں پر چھوڑتا ہوں کہ شمر لعین سے روایت لینے سے کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں۔
1۔ پہلی کتاب مسند احمد بن حنبل ہے جس میں ذی الجوشن کی تین روایات نقل کی گئی ہیں جن کی سند میں اس کا بیٹا شمر آتا ہے۔ مسند احمد بن حنبل ص 1129 ح 16061 ، 16062 اور 16062م طبع بیت الافکار الدولیہ
2۔ دوسری کتاب سنن ابی داؤد ہے جو کہ صحاح ستہ میں شامل ہے۔ میں اس کی شرح عون المعبود کا حوالہ دوں گا وہ اس لئے کہ اس میں وضاحت کی گئی ہے شمر بن ذی الجوشن کی تاکہ اس بات میں کوئی شک باقی نہ رہ جائے کہ یہ روایت شمر بن ذی الجوشن کی ہی ہے۔ حوالہ: عون المعبود علی سنن ابی داؤد ص 1187- 1188
تحقیق و تحریر: عاصم جاوید عاصم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: شمر پر ایک پوسٹ پہلے بھی لی گئی تھی شمر شیعہ یا سنی؟

3۔ مزید ثبوت کے لئے امام بخاری کا حوالہ بھی پیش خدمت ہے۔۔ تاریخ الکبیر جلد 2 قسم 1 الجراء 2

دعاگو : ہادی نقوی