🌷جب حضرات حسنینؑ نے مروان کی سفارش کی🌷
جمل کے موقع پر جب مروان بن حکم گرفتار کیا گیا تو اس نے حسن اور حسین علیہما السّلام سے خواہش کی کہ وہ امیر المومنین ؑ سے اسکی سفارش کریں۔ چنانچہ ان دونوں حضرات نے امیر المومنین سے اس سلسلہ میں بات چیت کی اور حضرتؑ نے اُسے رہا کر دیا۔ پھر دونوں شہزادوں نے کہا کہ یا امیر المومنین ؑ یہ آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہے، تو حضرت علی ؑ نے اس کے متعلق فرمایا: کیا اس نے عثمان کے قتل ہو جانے کے بعد میری بیعت کی تھی؟ اب مجھے اُس کی بیعت کی ضرورت نہیں۔ یہ یہودی قسم کا ہاتھ ہے۔ اگر ہاتھ سے بیعت کرے گا تو ذلیل طریقے سے توڑ بھی دے گا۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ یہ بھی اتنی دیر کہ کتا اپنی ناک چاٹنے سے فارغ ہو، حکومت کرے گا اور اس کے چار بیٹے بھی حکمران ہوں گے۔ اور امت اس کے اور اس کے بیٹوں کے ہاتھوں سے سختیوں کے دن دیکھے گی۔
نھج البلاغہ ۔ کلام نمبر 73