ب

⚔اھل مدینہ نے ہی عثمان بن عفان کو قتل کیا⚔

ابوبکر خلال نے اپنی سند سے نقل کیا ہے کہ سفیان نے فرمایا :

جب اھل مدینہ نے عثمان بن عفان کا محاصرہ کیا اور پس بعد میں قتل کیا۔ ان سے سعد (بن ابی وقاص) نے کہا : کیا تمہارے نزدیک معاویہ عثمان سے افضل ہے؟
انہوں نے جواب دیا : نہیں۔ بلکہ عثمان افضل ہے۔
اس (سعد) نے کہا : تو اسکو قتل نہ کرو۔
انہوں نے کہا : ھم تو اسکو اللہ کے سپرد کر رہے ہیں۔
اس (سعد) نے کہا : اللہ کی قسم یہ جھوٹ ہے۔

⛔کتاب السنۃ - ابوبکر خلال // جلد ۱ // صفحہ ۲۵۸ // طبع ۴۱۰ // طبع دار الفاروق الحدیثیہ قاھرہ مصر۔

⭐سفیان بن عيينة تک اسکی سند صحیح ہے۔

نوٹ : اس اثر سے یوں فوائد مل جاتے ہیں :

۱- اھل مدینہ نے عثمان کو قتل کیا۔

۲- جن لوگوں نے عثمان کو قتل کیا وہ اسکی افضلیت کے قائل تھے اور انکو سبائی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے وہ بلکل غلط ہے۔

۳ - سعد بن ابی وقاص قاتلین عثمان کو اس بات پر امادہ کر رہا تھا کہ معاویہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اسکو قتل کیا جائے بنسبت عثمان بن عفان کے۔

ذوالفقار مشرقی